سجل علی اور احد رضا میں طلاق کی بڑی وجہ سامنے آگئ

مقبول ترین اداکار جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سے مداح یہ جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ آخر دونوں کے تعلق ختم ہونے کی وجہ کیا تھی۔

اس حوالے سے معروف میزبان یاسر شامی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام پر بڑا دعویٰ کیا ہے۔

یاسر شامی کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ احد اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔

دونوں کی علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا، تب ہی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یاسر شامی نے یہ پوسٹ اب اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

معاملے پر سجل علی اور احد رضا میر نے تاحال خاموشی اختیار کررکھی ہے۔