جرمن شہری نے 87مرتبہ کورونا کی ویکسین لگوالی

برلن:جرمنی میں حکام ایک ایسے شہری کے بارے میں چھان بین کر رہے ہیں جس نے مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچا ؤکی ویکسین لگوائی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔

 اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔

 اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔

 پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیا، جو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔