علیحدگی کی خبریں ، سچ یا جھوٹ؟ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا بیان جاری

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر نے بھی شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔ دانیہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر سرگرم  تھیں  کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جب کہ عامر لیاقت بھی انسٹاگرام پر اب دانیہ کو فولو نہیں کررہے، ان تمام چیزوں کو بنیاد بناکر دونوں کی علیحدگی کے دعوے  کیے جارہے تھے۔

 تاہم اب  دانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ہیں اور نہ ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوئی ہے۔

دانیہ عامر نے اپنے ویڈیو پیغام میں افواہیں  پھیلانے والوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر  لیاقت بھی اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔