کرینہ کپور نے بھابھی کو ویلکم کرہی دیا

بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بلآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ عالیہ بھٹ نے  شادی کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ویسے ہی بالی وڈ شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔

اسی دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو رنبیر کپور کی کزن بھی ہیں انہوں نے خاندان میں شامل ہونے والی نئی نویلی دلہن عالیہ کو پیار بھرے پیغام کے ذریعے کپور خاندان میں خوش آمدید کہا۔ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' خاندان میں خوش آمدید، پیاری عالیہ'۔ دوسری جانب رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی بھابھی کو شادی کے بعد خاندان میں خوش آمدید کہا۔