منی سوٹا: امریکہ میں ایک ایسا خاندان ہے جس کے سب سے کم عمر کی فرد کا قد بھی سب سے اونچا ہے اور یوں اسے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے کوتاہ قامت خاندان کی سند عطا کی ہے۔ اگر اس خاندان کے تمام افراد کا مجموعی قد ایک ساتھ جمع کیا جائے تو ٹینس کورٹ کا نصف بنتا ہے۔ منی سوٹا کے علاقے ایسکو سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے ہر فرد کا اوسط قد چھ فٹ آٹھ انچ کے برابر (203 سینٹی میٹر) ہے۔ خاندان کے سب سے کم عمر فرد ایڈم ٹریپ کی عمر صرف 22 برس ہے اور ان کا قدر اپنے تمام اہلِ خانہ سے زائد ہے جو سات فٹ تین انچ کے برابر ہے۔
اسی طرح 27 سالہ سوانا ٹریپ کا قد چھ فٹ آٹھ انچ ہے ان کی بہن مولی کا 24 سال میں قد چھ فٹ چھ انچ تک پہنچ چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سارے بچوں کو ان کے قد کی بنا پر والی بال اور باسکٹ بال ٹیموں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس خاندان کے جوان ہوتے ہوئے بچوں کی عمر کا راز خود ان کے والدین ہیں جن میں سے والد یعنی اسکاٹ کا قد6 فٹ 8 انچ ہے اور والدہ کرسی کا قد سب سے کم ہونے کے باوجود اب بھی 6 فٹ 3 انچ ہے۔
دسمبر 2020 میں ہی اس خاندان کی طویل القامت ریکارڈ کی خبریں عام ہوچکی تھیں تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب تصدیقی سند عطا کی ہے۔ بعض افراد کو زمین پر لیٹا کر بھی ان کا قد ناپا گیا ہے۔ اس طرح خاندان کو طویل القامت خاندان کا لقب دیا گیا ہے۔ تاہم پورا خاندان اس اعزاز پر بہت خوش ہے۔
پورے محلے میں اس خاندان کی دھوم ہیں جنہیں ریکارڈ یافتہ خاندان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور یہی ان کی پہچان بن چکا ہے۔ خاندان کے سربراہ اسکاٹ کہتے ہیں کہ جب وہ پہلی جماعت میں تھے تو ان کا قد ان کی استانی سےبھی بلند تھا یہی وجہ ہے کہ قد کا بڑھاوا تھم نہ سکا اور وہ چھ فٹ سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔ تاہم انہیں طنز بھی برداشت کرنا پڑا۔ بالخصوص خاندان کی لڑکیوں کو بعض جملے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پورے خاندان کے غیرمعمولی قد کی وجہ جینیاتی ہے۔