روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی مسلم دوست کیساتھ روزہ رکھ لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی مسلمان دوست کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا جس کی تصاویر انہوں نے شیئر کردیں۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

روینہ نے بتایا کہ پیر کو ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔

پوسٹ میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے ‘شیو کا روزہ’ رکھا تھا جو کہ بہت سے ہندو پیروکار پیر کے روز رکھتے ہیں، یہ ہفتے کے سب سے اچھے دنوں میں سے سمجھا جاتا ہے

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ستا، مہرا، رک شک ودیگر شامل ہیں۔