براسیلیا: برازیل میں والٹر اورتھمان نامی 100 سالہ شہری نے 84 سال تک ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نوکری پیشہ اکثر افراد اچھی نوکری کی تلاش میں کمپنی تبدیل کرتے رہتے ہیں، اگر سرکاری نوکری ہو تو بات الگ ہے لیکن پرائیویٹ جاب ہونے کی صورت میں لوگ اس ملازمت کے ادارے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں اچھی تنخواہ ملتی ہو اس طرح وہ کہیں بھی زیادہ عرصے تک نہیں ٹکتے تاہم برازیل میں ایسا معمر شہری ہے جس نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک کام کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ والٹر کی عمر سو برس ہے اور کسی کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں جس سے آپ کو محبت ہے۔
شہری نے کہا کہ میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور ابھی وہ سیلز مینجر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتے ہیں، ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب بھی یقینی بناتے ہیں۔