برطانیہ کا نیا تجربہ ، ہفتے میں 4 دن کام 3 دن آرام

 لندن: سرکاری ملازمین ہوں یا نجی اداروں کے کارکن، ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی پیش کش ہو تو کون لینا نہیں چاہے گا۔ ایسا ہی ایک تجربہ برطانیہ میں شروع کیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 70 برطانوی کمپنیوں کے 3 ہزار 300 کارکن 6 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی اور 4 دن کام کریں گے جب کہ ان کی تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ 4 ڈے ویک گلوبل کا یہ تجربہ آٹونومی تھنک ٹینک کے اشتراک سے جاری رہے گا۔

اس منصوبے کے نتائج اخذ کرنے میں کیمبرج، آکسفورڈ  اور بوسٹن یونیورسٹی کے محققین شامل ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 دن کی چھٹی سے پیداواری صلاحیت متاثر نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ متوقع ہے۔ ساتھ ہی اس کے نتائج سے ماحول میں بہتری کے علاوہ کارکنوں کی ذہنی صحت اور شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.