عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔

عالمی ادارہ صحت نے قومی ادارہ برائےصحت اسلام آبادکو منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم  کی ہیں جب کہ 300 کٹس آج محکمہ صحت سندھ کو دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈبلیو ایچ او سے حاصل کٹس کراچی کے تین ہسپتالوں کو دیں گے جن میں سول ہسپتال کراچی اور ڈاؤ اوجھا ہسپتال کو بھی 100،100 کٹس دی جائیں گی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک پاکستان  میں منکی  پاکس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔