خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بجٹ تقریر کے دوران کنفیوژن میں ایک دلچسپ غلطی کرگئے۔
تیمور سلیم جھگڑا کی بجٹ تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پانی پینے کے بعد کنفیوژن میں بوتل پر ڈھکن لگانے کے بجائےمائیک پر ڈھکن لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوئے تو وہیں تیمور سلیم بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سب کے ساتھ ہوتا ہے‘۔