امریکی ریاست میسوری میں میں ایک پالتو کتے کی شرارت سے گھر میں آگ لگ لگئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بعض اوقات پالتو جانور اپنے آپ کو بہت مشکل میں ڈال سکتے ہیں اگر ان کی نگرانی نہ کی جائے،یہی وجہ ہے کہ پالتو جانوروں کو گھر پر اکیلا چھوڑنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا، خاص طور پر اگر وہ پریشانیاں پیدا کرتے ہوں، یا اکیلے رہ جانے پر پریشانی کا شکار ہو جاتے ہوں۔ امریکی ریاست میسوری میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ اس کی ایک بڑی مثال ہے۔
میسوری میں قائم ایک گھر میں پالتو کتا ٹہلتا ہوا کچن کے پاس آیا اور چولہے کی گیس کھول کر چلا گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت گھر کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا اور اہلکاروں نے گھر سے دو کتوں کو نکال کر بچایا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی کتے کو کوئی چوٹ نہیں آئی، تاہم اچانک آگ لگنے سے گھر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔