آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے۔

سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔

کل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

دنیا میں سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے 41 منٹ تک ہوگا۔

اس کے مقابلے میں ایکواڈور کے دارالحکومت Quito میں لوگوں کو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوگا کیونکہ دن کی روشنی میں محض 7 منٹ کا اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی اور وہاں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

قطب جنوبی کے مرکزی مقام یعنی براعظم انٹار کٹیکا میں آج کل24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے اور 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن ہو تا ہے۔