پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 4 کیس سامنے آ گئے 

پشاور: پشاور میں بھی کانگو وائرس کے 4 مریض سامنے آ گئے۔ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی  جس میں سے دو مریضوں کا تعلق 2 کرم ایجنسی، ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق مریضوں کا آئسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

 گزشتہ دنوں پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا تھا جس کو 4 روز سے بخار تھا جبکہ شیخ زید ہسپتال کے مطابق کانگو وائرس کے مزید 3 مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔