نیو یارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاہے کہ منکی پاکس وباء سے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یو این ہیلتھ ایجنسی کے وبا سے متعلق خدشات کو جانچنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی بلائی۔
کمیٹی نے منکی پاکس وبا ء کی موجودہ صورتحال اور پھیلاو کی شرح سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیٹی نے بتایا کہ فی الحال منکی پاکس سے عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال 50 ملکوں سے منکی پاکس کے 3 ہزار 200 سے زائد کیس اور صرف ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔