کورونا سے مزید 4 اموات، 818 افراد میں وائرس کی تشخیص

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔

(این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔