افریقی ملک جمہوریہ کونگو میں ایبولا وائرس کا خاتمہ کر دیا گیا۔
عالمی ادارے صحت کے مطابق رواں سال 23 اپریل میں ایبولا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں وبا کی نئی لہر نے زور پکڑ لیا تھا۔
کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کیے گئے اور اب مکمل طور پر وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کونگو کے صوبے ایکواٹور میں 23 اپریل سے شروع ہونے والی ایبولاوائرس کی 14 ویں لہر انجام کو پہنچ گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق وبا کے خاتمے کا اعلان کرنے کے لیے خطے میں 42دنوں تک کسی نئے کیس کا تعین نہ ہونا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ کانگو میں پہلی بار اس وائرس کا پتہ 1970 کی دہائی میں چلا تھا اور تب اس انتہائی ہلاکت خیز وائرس کو مشرقی کانگو میں دریائے ایبولا کی نسبت سے اس کا نام دے دیا گیا تھا۔
ایبولا وائرس انسانوں اور جانوروں میں پایا جانے والا ایک ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد میں دو سے تین ہفتے تک بخار، گلے میں درد، پٹھوں میں درد اور سردرد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جو بعد ازاں موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔