قدیم ترین ڈائنو سار کے سب سے بڑے ڈھانچے کی نیلامی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نیلام گھر ’سوتھبیز‘ نے اعلان کیا ہے کہ 76 ملین سال قدیم گورگوسارس (Gorgosaurus) ڈائنا سارس کی ایک قسم ہے، جس کا 10 فٹ اونچا اور 22 فٹ لمبا ڈھانچہ 28 جولائی کو نیلام کیا جائے گا۔

کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ ڈھانچہ سوتھبی نیلامی میں حاضرین کی توجہ کا مرکز ہو گا، جس کا تخمینہ 5 سے 8 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ تاریخ کا پہلا ڈائنا سارس کا 10 فٹ اونچا اور 22 فٹ لمبا ڈھانچہ ہے جو نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے نیلامی سے قبل 21 جولائی کو سوتھبی کی نیو یارک گیلریوں میں اس ڈھانچے کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق کریٹاسیئس دور میں یہ گوشت خور گورگوسارس امریکا کے مغریبی علاقوں اور کینیڈا میں پائے جاتے تھے، جو ٹائیرانوسارس ریکس (Tyrannosaurus rex) سے بھی 10 ملین سال پرانا تھے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ نیلام کے لیے پیش کیا جانے والا یہ ڈھانچہ 2018ء میں امریکا کے مغریب میں واقع پہاڑی علاقے مونٹانا سے دریافت ہوا تھا، یہ واحد گورگوسارس کا ڈھانچہ ہے جسے نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔