ملک میں کورونا سے مزید 7 اموات، 732 نئے کیسزرپورٹ

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار568  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 732کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد ہوگئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے،جبکہ کورونا کے158 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔