قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 236 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 1.55 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جبکہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔