قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 390 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.24 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔