قومی ادارہ صحت کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 کورونا ٹیسٹ میں سے 779 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک دن کے بعد ہی 2.24 سے بڑھ کر 3.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 182 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔