قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16 ہزار 419 ٹیسٹ کئے گئےجس کے دوران کورونا کے 459 مریض رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں ریکارڈ کی گئی ۔ گلگت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 14.29 فیصد تک جا پہنچی۔