کورونا سے مزید 3 اموات،500 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار315  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 599 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین مریض  انتقال کرگئے جبکہ 170 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔