ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 679 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے 7 مریض مہلک وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

 قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 35 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 679 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.95 فیصد رہی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔