قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 439 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 371 کے نتائج مثبت آئے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 184 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔