ایلون مسک کا اپنا ذاتی ائیرپورٹ بنانے کا منصوبہ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کھرب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اپنا ذاتی ایئرپورٹ بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس میں آسٹن کے قریب اپنا ذاتی ایئر پورٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے لیے مطلوبہ ایراضی کا فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ایک اندازے کے مطابق آسٹن کے ایگزیکیٹو ایئرپورٹ کے کمیونٹی ہینگر کی اراضی 1 لاکھ 30 ہزار اسکوائر فوٹ جبکہ رن وے کی اراضی 6 ہزار 25 اسکوائر فوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کی تعمیرات جلد ممکن نہیں کیوں کہ اس کے لیے اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) اور فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی منظوری درکار ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کی جانب سے جاری کردہ روینیو رپورٹ کے مطابق کمپنی کے منافعے میں پہلے کوارٹر کے 18.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے اور ٹیسلا کا دوسرے کوارٹر کا منافعہ 16.9 ارب ڈالر رہا۔