کورونا سے مزید 9 اموات، 806 افراد میں وائرس کی تشخیص

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جبکہ 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار949 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  3.85 ریکارڈ کی گئی۔