سندھ، ایک دن میں 6ہزار سے زائد بچے ڈائریا میں مبتلا

کراچی سمیت کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد ڈائریا اور  پیچش کےکیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ 

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیےگئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار  2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ۔

 سب سے زیادہ 1200 بچےکراچی کے مختلف اضلاع میں ڈائریا کا شکار ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 5 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہو چکے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا اور پیچش کےکیسز میں  بے تہاشہ اضافے کا خدشہ ہے، مکھیوں کی بہتات کے باعث عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی اسپرے سمیت دیگر اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔