بھارت، شادی کے54سال بعد جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

نئی دہلی:بھارت میں ان دنوں ایک جوڑا خبروں کی  زینت بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ اس کے ہاں 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد اولاد کا آنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد ہوئی۔ 

خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔