عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 69 لاکھ80 ہزار516 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جاپان میں یہ تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 968ریکارڈ کی گئی ہے جو مسلسل تیسرے ہفتے دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے نے ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ ہفتہ واراعدوشمار کے حوالے سے بتایا کہ یکم سے سات اگست تک ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 69 لاکھ80 ہزار516 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جاپان میں یہ تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 968ریکارڈ کی گئی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ جاپان میں کورونا وائرس کی یہ تعداد مسلسل تیسرے ہفتے دنیا میں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اس عرصے کے دوران 1002 اموات ہوئیں جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ جاپان میں اموات کی یہ تعداد امریکا، برازیل اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ دنیا میں کووڈ۔19 کیسز اور اموات کی اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کئی ممالک نے ٹیسٹ کی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے اور نتیجتاً مجموعی طور پر کم ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جاپان میں انفیکشن کی تعداد میں حالیہ اضافے کی وجہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ بی اے ۔5 ہے۔