لندن:صحت مندانہ طرزِ زندگی بڑی حد تک انسان کو دائمی امراض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں تقریبا ًدو پیالی انگوروں کا استعمال جگر پر موجود چکنائی کو کم کرکے انسان کی عمر دراز کرتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انگور کے استعمال کے فوائد جاننے کے لیے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی گئی اور ساتھ ہی روزانہ انگور کا سفوف دیا گیا جس کے نتیجے میں چوہوں کے جگر پر چربی کم ہوگئی اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔
دراصل، چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ اگر انگوروں کا استعمال بھی کیا جائے تو اینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔
یہ تحقیق ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی گئی۔