روس میں 10بچے پیدا کرنیوالی خواتین کیلئے مدر ہیروئن انعامی سکیم کا اعلان

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی خواتین کو10یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے  بہت بڑی  رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے 

 10بچوں کو جنم دینے  والی ماؤں کو  پرورش کے لیے 13ہزار  500سو پاؤنڈ فی بچہ دیا جائے گا،روسی سیاست اور سلامتی کے ماہر ڈاکٹر جینی میتھرز نے روسی انعامی اسکیم جسے مدر ہیروئن کا نام دیا گیا ہے  بارے میں کہا کہ پوٹن کے اس اقدام سے روس کی کم ہوتی ہوئی آبادی  دوبارہ بڑھنے شروع ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کا اعلان روس میں حالیہ سال رونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہونے اور یوکرین کے ساتھ جنگ میں قریباً50 ہزار روس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تاکہ یہ خلاء  پر کیاجا سکے۔

ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ پیوٹن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ سوویت دور کا ایک ایوارڈ ان خواتین کے لیے ہے جن کے دس یا اس سے زیادہ بچے ہیں اسے مدر ہیروئن کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خواتین روس کی آبادیاتی بحران کو بحال کرنے کی کوشش ہے جو یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہو گیا ہے۔