نئی بیماری ٹماٹو فلو پھیلنے لگی، بھارت میں درجنوں بچے متاثر

نئی دہلی : بھارت میں ٹماٹو فلو نامی بیماری نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ بچوں میں بخار اور بڑے بڑے دانوں کی علامات سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد دنیا میں نئی نئی بیماریوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، بھارت میں ٹماٹر فلو پھیلنے لگا، جس سے 86 بچے متاثر ہو گئے۔

ڈاکٹرز نے فلو کی علامات سے متعلق بتایا کہ متاثر بچوں کے جسم پر سرخ دھبے بن رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ٹماٹر فلو کا شکار ہونے بچوں کو ٹماٹر کے سائز کے دانے ہوتے ہیں اور جلد میں جلن بھی ہوتی ہے جبکہ زبان پر پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

تیز بخار، چھالے، تھکاوٹ، جوڑوں کا درد، پیٹ میں درد، متلی، قے،کھانسی، چھینک، ناک بہنا ، منہ میں جلن ٹماٹر فلو کی اہم علامات ہیں۔

ماہرین نے اس بیماری کو مچھر کے کاٹنے کی مبینہ وجہ قرار دی ہے۔

ٹماٹر فلو ایک بخار ہے، جس کے زیادہ تر کیسز بھارتی ریاست کیرالہ میں سامنے آئے ہیں ، اس چھوٹے بچے زیادہ متاثرہ ہورہے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بیماری وائرل بخار ہے،چکن گونیایا ڈینگی بخار کا اثر ہے۔