قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 16ہزار764افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 416 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کی جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید3افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ کورونا کیسز کی شرح 2.48 فیصدریکارڈکی گئی۔