جینوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 65 سال کے افراد جوان عمر قرار دے دیا جبکہ بہت سے ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال تک بڑھادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نومبر 2017 میں جب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے اعلان کیا تھا کہ 65 سالہ مرد اور عورتیں ابھی بھی کافی جوان ہیں تو تحقیق نے بہت سے ممالک کو اپنے شہریوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کو 67 سال تک بڑھانے پر آمادہ کیا۔
اس سے قبل برطانیہ کے فرینڈلی سوسائٹیز ایکٹ 1875 کے مطابق بوڑھے کی اصطلاح کی تعریف 50 سال کی عمر سے ہوتی تھی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیق میں کہا گیا کہ 66-79 کی عمر میں آنے والے لوگ درمیانی عمر کے ہیں جب کہ 80 سے 99 سال کے درمیان والے دراصل بوڑھے اور بزرگ ہیں۔