عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاکہ دنیا بھر میں کووڈ19کیسز کی تعداد 600 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں مجموعی طور پر 6,472,914 افراد کی اموات بھی شامل ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19کے کیسز کی تعداد 600 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اطلاع دی کہ عالمی سطح پر 600,555,262 تصدیق شدہ کووڈکیسز ہیں، جن میں مجموعی طور پر 6,472,914 افراد کی اموات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکا میں تصدیق شدہ کیسز اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس میں 93.21 ملین سے زیادہ کیسز اور 1.03 ملین سے زیادہ اموات ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفاتر کے لحاظ سے، یورپ اور امریکا میں اب تک بالترتیب 248 ملین اور 175 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتھ 2,077,355 اور 2,817,530 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ دونوں خطوں میں دنیا کے کل تصدیق شدہ کیسز کا 70 فیصد اور 75 فیصد سے زیادہ اموات ہیں۔اگرچہ نئے کووڈ کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے تمام ترقی پذیر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ویکسین کریں جو سب سے زیادہ خطرے میں ہیں اور وائرس کی جانچ اور ترتیب کو جاری رکھتے ہوئے کوگوں کو ویکسین تک رسائی یقینی بنائیں۔