قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 207 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 251 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.46 فیصد رہی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔