تیانجن: انجکشن کے بغیر ناک سے لی جانے والی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کرلی گئی۔ یہ اعزاز چین کی ایک کمپنی ’کینسینا بائیولوجکس انکارپوریشن‘ نے حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین Ad5-nCoV کو لگوانے کے لیے انجکشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ کینسینا کی ون شاٹ ویکسین کا نیا ورژن ہے جسے مارچ 2020 میں تیار کیا گیا تھا۔
ویکسین کی تیاری کے بعد ہی کمپنی کے حصص میں اضافہ ہوگیا۔ صرف ہانگ کانگ میں حصص 14 اعشاریہ 5 فیصد بڑھ گئے۔
چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ Ad5-nCoV کو بوسٹر ویکسین کے طور پر ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے دی، ناک سے لی جانے والی ویکسین امیونٹی کو متحرک کر سکتی ہے۔