پاکستان کا شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد کے لیے یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، یو این ڈی پی سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ امداد کے لیے عالمی اداروں سے رابطے تیز کیے جائیں گے، پاکستان یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، یو این ڈی پی سے رابطے کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوران حمل استعمال ہونے والی دواں کی فراہمی کی اپیل کی جائے گی، پاکستان دوران زچگی استعمال ہونے والے طبی آلات فراہمی کی اپیل کرے گا۔

وزارت صحت نے کہا کہ پاکستان موسمی امراض کی دواں، ویکسین فراہمی، ٹائیفائیڈ، ملیریا، ڈائریا، ہیضہ کی دواں کی اپیل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان عالمی اداروں سے مچھر دانیاں، پانی صاف کرنے والی گولیاں، طبی آلات، غذائی ساشے فراہم کرنے کی درخواست کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی اداروں سے اینٹی بائیوٹک، ملٹی وٹامن ادویات فراہمی کی اپیل ہو گی تاہم عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کو ادویات، طبی آلات فراہمی جاری ہے۔