ملک بھر میں مزید 174 افراد کورونا میں مبتلا

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے 14ہزار208 ٹیسٹ کیے گئے،جن میں سے  174 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.22 فیصد رہی۔

 جمعرات کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں952کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.99 فیصد رہی، ایبٹ آباد میں 107ٹیسٹ میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.67 فیصد رہی۔

پشاور میں783 ٹیسٹوں میں سے 35 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد ، اسلام آباد میں1604 ٹیسٹ کئے گئے جن میں16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 2635 ٹیسٹوں میں سے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.76 فیصد رہی۔