کورونا سے مزید 4 اموات،160 افراد میں وائرس کی تشخیص

قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید4 مریض انتقال کر گئے،جبکہ مزید 160 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔