پہلی بیوی کی دبنگ انٹری، دولہا اپنی دوسری شادی سے بھاگ نکلنے میں کامیاب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں سید نذیر نامی دولہا 4 ستمبر کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے لیے شادی ہال پہنچا، دریں اثناء اس کی پہلی بیوی کو اس کی خبر ہوگئی اور وہ پولیس کے ہمراہ شادی میں آن پہنچی۔

سید نذیر نے جیسے ہی اپنی بیوی کو ہال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا اس نے شادی سے بھاگنے میں ہی غنیمت جانی۔

رپورٹس کے مطابق سید نذیر کی پہلی شادی ڈاکٹر ثنا ثمرین نامی ایک خاتون سے ہوئی تھے لیکن وہ اس کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے دوسری شادی کررہا تھا۔

ڈاکٹر ثنا کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ سید نذیر 2019 میں کوویڈ کے دوران نیوزی لینڈ سے آیا تھا، لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اس کے تمام اخراجات برداشت کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس نے جہیز میں 15 لاکھ کی مانگ کی تھی وہ نہیں دے سکے تو سید نذیر اس کی بہن سے خفا رہنے لگا تھا۔

ڈاکٹر ثناء نے کے مطابق وہ اپنی پوری تنخواہ اپنے شوہر کو دے دیا کرتی تھی، کورونا کی دوسری لہر کے دوران اس نے سید نذیر کے چچا کا علاج اور دیکھ بھال بھی کی، لاک ڈاون کے دوران اپنی تمام جمع پونجی اسے دے دی لیکن اس کے باوجود اس نے دوسری شادی کرنے کا سوچا۔