ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

 ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،  اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا جس کے بعد وفاقی دار الحکومت میں پانچ روز میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افرادکی تعداد3 ہوگئی،خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں  صورت حال ابتر ہوگئی ہے، یہاں ایک دن میں 77 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی میں بھی ڈینگی سے مزید 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں مزید 125افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں صورت حال ابتر ہوگئی ہے، یہاں ایک دن میں 77 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور میں ڈینگی کے تیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور پنجاب بھر میں 600کے قریب مریض اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔