سیلاب سے خیبرپختونخوا کی 25ہزار سے زائد حاملہ خواتین متاثر

پشاور:حالیہ سیلاب کے باعث صوبے کے متاثرہ 17اضلاع کی 25 ہزار سے زائد حاملہ خواتین متاثر ہوئی ہیں ٗ متاثرہ خاندانوں میں 20 ہزار زچگیاں متوقع ہیں۔

  متاثرین میں زچہ و بچہ کیسز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ٗ.

محکمہ صحت کے مطابق ٗ ٹانک ٗڈی آئی خان سمیت لوئر کوہستان و دیگر متاثرہ اضلاع میں ماں وبچے کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے اب تک تین سو سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

 ان کیمپس میں نیو بارن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں جبکہ تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے  میڈیکل کیمپس میں سکریننگ کی شرح کم ہورہی ہے جبکہ مراکز صحت میں لوگوں کا جانا بڑھ رہا ہے جسکا مطلب ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد اپنے علاقوں میں لوٹنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مراکز صحت میں سہولیات کی بحالی بھی کافی حد تک ممکن ہوگئی ہے۔

 مراکز صحت کی صورتحال جانچنے کیلئے ریپڈ اسسمنٹ جلد مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ان مراکز صحت کو جْزوی یا مکمل طور پر بحالی کا کام شروع ہوگا۔