یونان کے شہر ایتھنز سے تعلق رکھنے والے باربر نے مشین کی سی تیزی سے اپنے ہاتھ چلاتے ہوئے صرف 47 سیکنڈ میں ایک شخص کے بال کاٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
ویڈیو ناصرف گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پیج پر موجود ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باربر نے بال کاٹنے کے لیے ٹریمر کا استعمال کیا اور بڑی مہارت سے ہیئر کٹنگ کی۔
ویڈیو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کو ایک اسکیل کی مدد سے بالوں کو ناپتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔