ڈینگی وائرس کی ہیئت میں تبدیلی کا انکشاف،پھیلاو میں تیزی

میڈیا ذرائع مطابق سندھ بلڈ ٹرانس فیوژن اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر دُرِ ناز قاضی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس نے اپنی ہیئت تبدیل کرلی ہے جس کے باعث لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  اب تک کراچی میں مریضوں کو 29 ہزار سے زائد پلیٹلیٹس لگائے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 3000 روپے سے کم کر کے 850 روپے کردی ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کے انتظامات مکمل نہ کیے جا سکے، 240 یونین کونسلوں کے لیے درجنوں اسپرے گاڑیاں درکار  ہیں لیکن انتظامیہ کے پاس گاڑی اور عملے کا فقدان ہے۔