ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 98 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 85 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔