خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، ایک دن میں 361 کیسز رپورٹ

پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور صوبے میں ایک دن میں 361 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ  مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق  مردان سے تھا۔

اس کے علاوہ مردان میں ہی مزید 88 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 144 اور اسلام آباد میں 100 سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 89 اور راولپنڈی میں 70 مریض سامنے آئے  جبکہ گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔