اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقررکر دیا۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔
دوسری جانب ادویات ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے۔
چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاورکا کہنا ہے کہ حکومت نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کے بجائے مارجن کم کیا۔
پہلے کمپنیاں کم ازکم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں اورکمپنیاں ریٹیلرزکو 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھی۔