حسن اتفاق یا کچھ اور، وزیراعظم آج اپنی 71 ویں سالگرہ پر یو این اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف 71 برس کے ہو گئے ،تاہم اسے  حسن اتفاق کہے یا کچھ اور کہ وہ آج اپنی 71 ویں سالگرہ کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن درج کیا گیا ہے۔

ابو بکر عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تاریخ پیدائش 23 ستمبر 1951 ہے۔